ایک نیوز نیوز :ایف آئی اے نے عمران خان کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کا جواب عدالت میں جمع کروا دیا،رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ اکاؤنٹ کھلوانے کے لیے عمران خان کے دستخط اور پی ٹی آئی کا لیٹر ہیڈ استعمال کیا گیا تھا۔
تفصیلات کےمطابق 4 صفحات پر مشتمل جواب میں انکشاف کیاگیا لاہور میں نجی بینک کی گلاب دیوی برانچ میں پاکستان تحریک انصاف پنجاب کا اکاؤنٹ چلایا جا رہا تھا،الیکشن کمیشن کی رپورٹ کے مطابق بھی پی ٹی آئی پنجاب اس اکاؤنٹ کو چلا رہی تھی۔تحقیقات میں مزید انکشاف کیا گیا کہ اکاؤنٹ عمران خان کے دستخط سے کھلوایا گیا۔اس حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی کو کال آپ نوٹس جاری کیا۔ عمران خان سے پوچھ گچھ کے لیے نوٹس قانون کے مطابق جاری کیا گیا پی ٹی آئی نے اسے ماننے سے انکا کر دیا ہے۔جواب میں بتایا گیا ہے کہ ایف آئی اے، کمرشل بینک سرکل کے تحت انکوائری کر رہا ہے۔ ایف آئی اے، بینکنگ ایکٹ 1974ء کے تحت انکوائری کرنے کا مجاز ہے۔