کنگ خان کے بیٹے کی فلمی دنیا میں انٹری

کنگ خان کے بیٹے کی فلمی دنیا میں انٹری

ایک نیوز نیوز: بالی ووڈ کے کنگ خان کے بیٹے آریان خان نے بھی فلمی دنیا میں قدم رکھ لیا ہے، لیکن شاہ رخ خان کے بیٹے نے اداکاری نہیں بلکہ ایک لکھاری کے طور پر فلم کی دنیا میں قدم رکھا ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس خبر کی تصدیق آریان خان نے خود انسٹاگرام کے ذریعے کی، انہوں نے ایک پوسٹ شئیر کی جس میں میز پر ایک کتاب ہے جس پر آریان خان  لکھا ہوا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Aryan Khan (@___aryan___)

پوسٹ پر شاہ رخ خان اور گوری خان نے اپنے بیٹے کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا، گوری خان نے لکھا کہ ہم بھی اس پراجیکٹ کو دیکھنے کا انتظار نہیں کر سکتے، جبکہ شاہ رخ نے لکھا کہ سوچ، یقین اور خواب دیکھنے کا عمل مکمل ہوا، اب ہمت کرنے کا وقت آگیا۔

رپورٹس کے مطابق آریان خان یونیورسٹی آف ساؤتھ کیلیفورنیا سے فلم سازی میں تعلیم حاصل کرچکے ہیں اور ساتھ ہی اپنے والد کی آنے والی فلم ’’پٹھان‘‘ میں اسسٹ بھی کر رہے ہیں۔