آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرکا دورہ کراچی،مزار قائد پرحاضری

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرکا دورہ کراچی،مزار قائد پرحاضری
کیپشن: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرکا دورہ کراچی،مزار قائد پرحاضری

ایک نیوز نیوز:جنرل سید عاصم منیر نے مزار قائد پرپھول چڑھائے،فاتحہ خوانی کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصر منیر نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی اورفاتحہ خوانی کی۔آرمی چیف جنرل  سید عاصم منیر  نےکور ہیڈ کوارٹرز کراچی کا دورہ کیا۔آرمی چیف کو آپریشنل،سکیورٹی اوردیگرمتعلقہ امور پر بریفنگ دی  گئی۔آرمی چیف نے سندھ میں قدرتی آٖفت سے نمٹنے کےلیے فوج اوررینجرز کے کردار کو سراہا۔آرمی چیف  نے کراچی میں محفوظ ماحول برقرار رکھنے کےلیے فارمیشن اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کی تعریف کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی کراچی آمد پر کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے استقبال کیا ۔