ایک نیوز نیوز: وزیراعظم شہبازشریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز اپنی فیملی کے ہمراہ خود ساختہ جلاوطنی ختم کرکے برطانیہ سےوطن واپسی کیلئے روانہ ہوگئے۔
وزیراعظم کے صاحبزادے سلیمان شہباز برطانیہ میں جلا وطنی ختم کرکے وطن واپسی کیلئے روانہ ہوگئے ہیں ۔ ابھی وہ اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئےہیں جہاں وہ عمرہ کی ادائیگی کے بعد ہفتے کو پاکستان پہنچیں گے۔
پاکستان روانگی سے قبل سلیمان شہباز کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ نئے سیاسی نظام کیلئے جعلی سیاسی مقدمات بنا کر مجھے پاکستان چھوڑنے پر مجبور کیا گیا۔
واضح رہے کہ سلیمان شہباز 2018 کے عام انتخابات سے پہلے لندن چلے گئے تھے۔ سلیمان شہباز کا نام والد شہباز شریف اور بھائی حمزہ شہباز کے ساتھ کئی مقدمات میں نامزد تھا۔ان پر کئی نیب مقدمات قائم کئے گئے۔
مشیر احتساب شہزاد اکبر کی جانب سے حمزہ شہباز پر منی لانڈرنگ اور پبلک آفس کے غلط استعمال کے الزامات عائد کئے گئے تھے ۔