انڈر 19 ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے قومی اسکوڈ کا اعلان

انڈر 19 ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے قومی اسکوڈ کا اعلان

ایک نیوز نیوز:آئی سی سی ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے پاکستان انڈر 19 ویمن ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق عروب شاہ کو  آئی سی سی انڈر 19 ویمن ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیاہے۔قومی کھلاڑیوں میں علیزہ خان ،انوشا ناصر،عریشہ نور اور ایمان فاطمہ حلیمہ عظیم ڈار، ہانیہ احمر، لائبہ ناصر، ماہ نور آفتاب ،قرت العین احسن اور ردا اسلم شامل ہیں۔ شوال ذوالفقار ،وردہ یوسف ،زیب النساء اور زامینہ طاہر بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔  اقصہ یوسف ،دینا رضوی ،ماہم انیس ،مسکان عابد اور تہذیب شاہ  کوبھی ریزرو کھلاڑیوں میں شامل  کیا گیا ہے۔