کروڑ لعل عیسن :دھند کے باعث موٹرسائیکل اور لوڈر میں تصادم، نوجوان زخمی

کروڑ لعل عیسن :دھند کے باعث موٹرسائیکل اور لوڈر میں تصادم، نوجوان زخمی

ایک نیوز نیوز: کروڑ لعل عیسن  میں  دھند کے باعث موٹر سائیکل اور لوڈ رکشہ کے درمیان تصادم ہوا جس میں 16 سالہ نوجوان زخمی ہو گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق کروڑ لعل عیسن  اڈاہ مجاہدہ آباد کے قریب موٹر سائیکل اور لوڈر رکشہ میں تصادم  ہوا۔ ریسکیو 1122کے اہلکاروں نے اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیم کو جائے حادثہ کی طرف روانہ کیا۔  

ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ حادثہ دھند کے باعث پیش آیا ۔ حادثہ میں موٹر سائیکل سوار 16سالہ ذیشان زخمی ہو گئے ہیں۔ امدادی ٹیم نے بروقت پہنچ کر ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال لیہ منتقل کر دیا ہے۔