ایک نیوز نیوز: وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کی گورنر پنجاب بلیغ الرحمن سے اچانک ملاقات ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی کی گورنر ہاؤس آمد ہوئی،صدر مملکت عارف علوی اور گورنر پنجاب بلیغ الرحمن سے ملاقات ہوئی ہے۔
دونوں میں باہمی دلچسپی کے امور اور موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ماڈل ٹاؤن میں لیگی رہنماؤں کے اہم اجلاس میں شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا تھا کہ عمران خان اسمبلیاں توڑنے کی خواہش پوری کرلیں، جہاں اسمبلی توڑیں گے وہاں الیکشن ہوجائیں گے۔عمران خان سنجیدہ ہیں تو مذاکرات کیلئے تیار ہیں، چاہتے ہیں معاملہ بگڑنے کے بجائے بہتری کی طرف آئے، مذاکرات کسی پیشگی صورت کے بغیر ہوں گے، مل کر مسائل حل کرنے کا نام ہی سیاست ہے، ملکی مستقبل کے فیصلے سیاستدانوں کو ہی کرنے ہیں اور سارے کام آئین و قانون کے مطابق ہی ہوگا۔