ایک نیوز نیوز: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) کی جانب سے 'پلیئر آف دی منتھ' نامزدگیوں میں بڑی غلطی سامنے آئی ہے۔ جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ٹرولنگ کی جارہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی سمیت مینز پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں میں انگلینڈ کے جوز بٹلر اور عادل رشید کو شامل کیا گیا۔
ویمن پلیئر آف دی منتھ کیلئے پاکستان کی سدرا امین، آئر لینڈ کی گیبی لیوئس اور تھائی لینڈ کی نتھاکن چنتھم کونامزدکیا گیا لیکن یہاں آئی سی سی کے مصدقہ ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک غلطی ہوگئی۔
ہوا کچھ یوں کہ ٹوئٹ میں جاری کردہ خواتین کھلاڑیوں کے ناموں کے پوسٹر پر مرد کھلاڑیوں کے نام لکھے نظر آئے۔
Jos Buttler, Adil Rashid and Shaheen Afridi have changed a bit from the time I last watched them play ???? pic.twitter.com/IljXhKzQXd
— Farid Khan (@_FaridKhan) December 6, 2022
پاکستانی سدرا امین کی تصویر کے نیچے انگلینڈ کے جوز بٹلر کا نام، تھائی لینڈ کی نتھاکن چنتھم کی جگہ عادل رشید اور آئرلینڈ کی گیبی لیوئس کی جگہ شاہین آفریدی کا نام لکھا تھا۔
غلطی کا احساس ہونے کے کچھ ہی دیر بعد آئی سی سی نے ٹوئٹ ڈیلیٹ کی اور ناموں کو صحیح کرنے کے بعد ٹوئٹ دوبارہ کی۔
مذکورہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس پر صارفین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔