شہبازگل کو ہسپتال کیوں لایاگیا؟ ایم ایس سروسز ہسپتال نے بتادیا

Dec 07, 2022 | 15:49 PM

ایک نیوز نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما ڈاکٹر شہباز گل گزشتہ روز سے سروسز ہسپتال لاہور میں زیرعلاج ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سروسز ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر بشیر کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر شہباز گل گزشتہ شب 2 بجے سے ہسپتال کے وی وی آئی پی روم میں زیرعلاج ہیں۔ جہاں ان کی سانس کی بیماری کا علاج کیا جارہا ہے۔ 

ڈاکٹر بشیر کا کہنا ہے کہ شہباز گل دمے کے مریض ہیں، چیسٹ انفیکشن کی وجہ سے شہباز گل کو سانس لینے میں دشواری تھی جس کی وجہ سے انہیں ہسپتال لایا گیا۔ 

مزیدخبریں