فیکٹ چیکر:کراچی میں 11 روز کی بچی کے اغوا کا معاملہ جھوٹا نکلا

Dec 07, 2022 | 15:34 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز(فیکٹ چیکر): روشنیوں کے شہر کراچی کے علاقے بلدیہ میں 11 روز کی بچی کے اغوا کا معاملہ جھوٹا نکلا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کاکہناہے کہ خاتون عینی نے بچی کے اغوا کی جھوٹی کہانی بنائی ، بلدیہ ٹاﺅن سے کوئی بھی بچی اغوا نہیں ہوئی۔

پولیس نے کہاکہ خاتون نے شوہر کو مائل کرنے کیلئے بچی کی پیدائش کا جھوٹا ڈرامہ رچایا،پولیس کے مطابق عینی نے جاننے والی خاتون سے کچھ روز کیلئے بچی لی تھی۔

پولیس نے کہاکہ خاتون کے فیملی ڈاکٹر کے بیان نے معاملہ مشکوک بنایا،خاتون سے مزید تفتیش میں سامنے آیا کہ بچی خاتون کی نہیں ،خاتون نے کل ہی بچی کو اس کی اصل ماں کے حوالے کردیاتھا۔

مزیدخبریں