اسموگ:نجی اداروں کے دفاتر 3 روز بند کرنے کا نوٹی فکیشن جاری

عدالتی حکم پر نجی اداروں کے دفاتر 3 روز بند کرنے کا نوٹی فکیشن جاری
کیپشن: Notification to close the offices of private institutions for 3 days on court orders(file photo)

ایک نیوز نیوز: لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر لاہور کے تمام نجی اداروں کے دفاتر 3 دن بند رکھنے کا نوٹی فکیشن پی ڈی ایم اے حکام کی جانب سے جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں سموگ سے بیماریوں کا خطرہ ہے، جس کی وجہ سے نجی ادارے اور ان کے سب آفسز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

لاہور میں سموگ کی وجہ سے سانس کی بیماریاں پھیل رہی ہیں۔ نجی کمپنیوں کے دفاتر بند کرنے کا فیصلہ پنجاب نیشنل کلائمیٹ (پروینیشن اینڈ ریلیف) ایکٹ 1958 کے سیکشن 4 سب سکیشن 2 ایچ کے تحت کیا گیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق لاہور کی حدود میں کام کرنے والے تمام نجی ادارے اور ان کے سب آفسز جمعہ اور ہفتہ 2 روز تک بند رہیں گے۔ 

پی ڈی ایم اے کے مطابق نوٹیفکیشن 07 دسمبر سے 15 جنوری تک نافذالعمل رہے گا۔