پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو بھارتی ویز ا کلیئرنس مل گیا

Dec 07, 2022 | 12:20 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: بھارت کی جانب سے پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو   ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلنے کیلئے ویزا کلیئرنس مل گیا ہے ۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی وزارت داخلہ نے پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کیلئے ویزا کلیئرنس دیدیا ہے ۔  بلائنڈ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ چھ سے 17 دسمبر  تک بھارت میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کے مقابلیں دہلی ، فرید آباد، ممبئی ، اندور اور بنگلورو  میں کھیلے جائیں گے۔ ہندوستان اور پاکستان کے علاوہ اس ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش، نیپال، سری لنکا، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں بھی حصہ لے رہی ہیں ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی سفارت خانے نے پاکستان بلائنڈ ٹیم کو ویزے دینے سے انکار کیا تھا جس کے بعد پاکستان نے بھارت کے خلاف سخت کارروائی کر نے کا بیان دیا تھا۔

مزیدخبریں