جہانیاں:کھاد بھی سونا لگنے لگی، گاڑی سوار وں کی تالے توڑ کر چوری

جہانیاں:کھاد بھی سونا لگنے لگی، گاڑی سوار وں کی تالے توڑ کر چوری

 ایک نیوز نیوز: جہانیاں میں کھاد کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد شہریوں کو کھاد بھی سونا لگنے لگی ظفراللہ چوک میں گاڑی پر سوار نامعلوم چوروں نے دوکان کے تالے توڑ کر  کھاد چوری کرلی   ہے۔

 رپورٹ کے مطابق جہانیاں میں ظفراللہ چوک پر واقعہ دوکان سےگاڑی پر سوار نامعلوم چوروں نے دوکان کے تالے توڑ کر  کھاد چوری کی ہے۔ نامعلوم چور 15 بوری ڈی اے پی کھاد ،لیپ ٹاپ اور نقدی چوری کر کے فرار ہو گئے ہیں۔ کھاد چوری کرکے لوڈ کرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج " ایک نیوز نیوز" نے حاصل کرلی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چور دکان کے اندر داخل ہوئےاور کھاد لیپ ٹاپ اور نقدی لے کر کار میں سوار ہوتے نظر آرہے ہیں پولیس تھانہ جہانیاں نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی ہے۔ 

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-12-07/news-1670396861-1170.mp4