ایک نیوز نیوز: حجرہ شاہ میں پیار کے جھانسہ میں آکر اغوا ہونے والے نوجوان کو پندرہ لاکھ تاوان کے عوض بازیاب کروا لیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق حجرہ شاہ میں مقیم محلہ احمد آباد سے دو ماہ قبل اغواء ہونیوالے نوجوان کو پندرہ لاکھ تاوان کے عوض بازیاب کروا لیا گیا ہے۔ لڑکی نے ٹیلیفون کال کے ذریعے محبت کا جھانسہ دیکر بابر نامی نوجوان کو بلوا کر اغواء کروایا۔متاثرہ نوجوان دو ماہ تک اغواء کاروں کے چنگل میں رہنے کے بعد پندرہ لاکھ روپے تاوان کے بدلے چھوڑدیا گیاہے۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-12-07/news-1670396195-3468.mp4
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-12-07/news-1670396197-7764.mp4
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-12-07/news-1670396199-3612.mp4
نوجوان کی بازیابی کیلئے پچاس لاکھ روپے کی ڈیمانڈ کی گئی تھی اور بعد میں پندرہ لاکھ روپے میں معاملہ طے ہوا۔ اطلاع دینےپراغواء کاروں کیجانب سے مغوی نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنانے کیساتھ سر کے بال بھی مونڈ دئیے گئے تھے۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-12-07/news-1670396202-3332.mp4
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-12-07/news-1670396204-1229.mp4
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-12-07/news-1670396206-3606.mp4
متاثرہ نوجوان کا اس پر کہنا ہے کہ پولیس نے ہمارے ساتھ کسی قسم کا کوئی تعاون نہیں کیا میرے ورثاء نے اپنا گھر بیچ کر پیسے دیئے اور بازیاب کروایا مغوی نوجوان پر تشدد کرنے اور بال مونڈنے کی فوٹیج اغواء کاروں کیجانب سے ورثاء کو سینڈ بھی کی گئی میرے علاوہ ملزمان کے پاس پچاس سے زیادہ لوگ قید ہیں۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-12-07/news-1670396212-4276.mp4
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-12-07/news-1670396216-8535.mp4
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-12-07/news-1670396221-3694.mp4