ایک نیوز نیوز: برطانیہ میں ایک مرتبہ پھر شاہ چارلس سوم پر انڈا پھینکنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مقامی میڈیا گروپ پی اے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ واقعہ منگل کو لندن میں اس وقت پیش آیا جب شاہ سوم چارلس چہل قدمی کے لیے باہر نکلے تھے۔
رپورٹ کے مطابق 74 سالہ شاہ سوم چارلس آج کل لندن کے شمال مغربی شہر لیوٹن کے دورے پر ہیں۔
پولیس کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ جس شخص کو حراست میں لیا گیا ہے اس کی عمر 20 سال کے لگ بھگ ہے اور پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔
پچھلے مہینے بھی ایک شخص نے شاہ سوم چارلس پر اس وقت انڈے پھینکے تھے جب وہ اپنی اہلیہ کمیلا پارکر کے ساتھ شمالی جنوبی انگلینڈ کے علاقے میں موجود تھے۔ اس شخص کو بھی پولیس نے گرفتار کیا تھا۔
تازہ واقعہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب جمعرات کو شاہی خاندان کے چھوٹے بیٹے شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن کی دستاویزی سیریز نیٹ فلکس پر آنے والی ہے۔ جس میں ان کی جانب سے شاہی خاندان پر تنقید کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔