ملک بھر میں آج قومی ووٹرز ڈے منایا جارہا ہے

ملک بھر میں آج قومی ووٹرز ڈے منایا جارہا ہے
کیپشن: National Voter's Day is being celebrated across the country today(file photo)

ایک نیوز نیوز: آج ملک بھرمیں قومی ووٹرز ڈے منایا جا رہا ہے۔ اس دن کومنانے کا مقصد ووٹرز کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق 7 دسمبر 1970 کو ہونے والے پاکستان میں پہلے عام انتخابات کے دن کو ملک میں ووٹرز کے قومی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد ووٹ کی اہمیت اجاگر کرنا ہے۔ 

اس حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں 'قومی ووٹرز ڈے' کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ آئین کے تحت الیکشن کمیشن کی بنیادی زمہ داری ہے ملک میں آزاد منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انتخاب کا انعقاد کرائے۔ ملک کے تمام رجسٹرڈ ووٹرز کے قومی شناختی کارڈ پر درج پتہ معلومات تصویری ریکارڈ ہوتا ہے۔عورتوں ، مردوں ،نوجوانوں ،افراد باہم معذوری ، خواجہ سرا اور اقلیتوں سب کو ووٹ دینے کا حق ہے۔ 

الیکشن کمیشن نے اپنے بیان میں کہا کہ خواتین کے شناختی کارڈ بنوائیں اور اُن کے ووٹ کا اندراج یقینی بنائیں۔ الیکشن کمیشن نے ٹیکنالوجی کے حوالے سے اہم اقدامات اٹھائے ہیں۔8300 ایس ایم ایس سروس، آن لائن ریکروٹمنٹ سسٹم سمیت دیگر اقدامات اٹھائے ہیں۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان  کے مطابق پاکستان کے رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 21 لاکھ 96 ہزار 122 ہے۔ پنجاب میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 96 لاکھ 35 ہزار 548 ہیں۔ سندھ 2 کروڑ 56 لاکھ 63 ہزار 943، کےپی کے 2 کروڑ 8 لاکھ 21 ہزار 301 ووٹرز ہیں۔

پنجاب میں مرد ووٹرز کی تعداد 3 کروڑ 75 لاکھ 56 ہزار 437 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 3 کروڑ 20 لاکھ 70 ہزار 111 ہے،  سندھ کے مرد ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 40 لاکھ 8 ہزار 265 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 16 لاکھ 55 ہزار 674 ہے۔  کےپی کے میں ٹوٹل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 8 لاکھ 2 ہزار 301 ہے۔ جن میں  مرد ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 14 لاکھ 36 ہزار 241 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 93 لاکھ 85 ہزار 60 ہے۔

بلوچستان کے حتمی ووٹرز کی تعداد 50 لاکھ 90 ہزار 857 ہیں۔

بلوچستان کے مرد ووٹرز کی تعداد 28 لاکھ 78 ہزار 32 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد  22 لاکھ 12 ہزار 825 ہے۔ اسلام آباد کے ووٹرز کی تعداد 9 لاکھ، 84 ہزار 477 ہیں۔ جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ 18 ہزار 193 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 66 ہزار 284 ہے۔ مجموعی طور پر 1 کروڑ 70 لاکھ سے زائد ووٹرز کا اضافہ ہواہے۔