بچوں کی موجیں، سکول اب بس 4 دن کھلیں گے

بچوں کی موجیں، سکول اب بس 4 دن کھلیں گے

عمران لطیف: محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے سموگ کےباعث لاہور کےسکولوں کی 3روزبندش کانوٹفکیشن جاری کردیاہے۔ 
رپورٹ کے مطابق تمام سرکاری اور نجی سکول لاہور میں جمعہ ،ہفتہ اور اتوار  کے روز بند رہیں گے جبکہ پنجاب بھر میں سکول ہفتہ اور اتوار بند رہیں گے۔سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہوراور متعلقہ سربراہان کو جمعہ اور ہفتہ کے روز ہوم ورک بروقت فراہم کرنے کی ہدایات  بھی جاری کر دی گئی ہے۔ لاہورکے سکولوں کے طلبا کوجمعہ ہفتہ اتوار کو چھٹی ہوگی۔ 

واضح رہے کہ  گزشتہ روز عدالت نے  3 روز چھٹیوں کا نوٹفکیشن پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔جسٹس شاہد کریم  نے اسموگ پر قابو پانے کے لیے  پنجاب حکومت کو ہفتے میں تین روز اسکولوں میں   چھٹیوں کا نوٹفکیشن پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔  

محکمہ سکول پنجاب نے  ائیر کوالٹی انڈکس خطرناک حد تک بڑھنے کی وجہ سے سکولوں میں 3 روز چھٹی کی ہدایت کی تھی۔ مراسلہ میں کہا گیاہے کہ فیصلہ ائیر کوالٹی انڈیکس خطرناک حدتک بڑھنے کے باعث کیاگیاہے