جنید جمشید کو بچھڑے 6 برس گزر گئے

Dec 07, 2022 | 10:28 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: دل دل پاکستان سے لیکر میرا دل بدل دے تک شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے ہر دلعزیز جنید جمشید کو بچھڑے 6 برس گزر گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جنید جمشید اور ان کی اہلیہ 7 دسمبر 2016 کو طیارہ حادثے میں جاں بحق ہوئے تھے۔ جنید جمشید نے اپنے کیریئر کے عروج پر موسیقی کو خیرباد کہہ کر خود کو تبلیغ کی راہ پر ڈالا اور پھر نعت خواں اور  کلام پڑھ کر  لوگوں کے دلوں پرراج کیا ۔

  جنید جمشید  1964  میں کراچی میں پیدا ہوئے اور دوستوں کے ساتھ ملکر وائٹل سائن کے نام سے پاپ میوزم کا بینڈ بنایا۔ جس کے بعد انہوں نے ملی نغمہ دل دل پاکستان گایا جہاں سے انہوں نے شہرت کی بلندیوں کو چھوا۔

کریئر کے عروج میں اللہ تعالی نے ان کا دل بدل دیا اور موسیقی چھوڑ کر دین کی تبلیغ میں لگ گئے۔ ان کی نعت الہیٰ تیری چوکھٹ پر سوالی بن کہ آیا ہوں، محمدکا روضہ قریب آرہا ہے جو بے حد مقبول ہوئی۔7 دسمبر 2016 حویلیاں کے قریب طیارہ حادثہ ہوا جس میں جنید جمشید خالق حقیقی سےجاملے۔

مزیدخبریں