ایک نیوز نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چو ہدری کی امریکی سفیر سے ملاقات پر ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی حکام مختلف سیاسی فریقین اور عہدیداران سے ملتے رہتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری کی ملاقات سے متعلق سوال پر ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ کسی گروپ یا انفرادی شخص کی کسی امریکی عہدیدار سے ملاقات کی تصدیق نہیں کر سکتے۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل فواد چوہدری نے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے امریکی سفارت خانے میں ون آن ون ایک گھنٹہ طویل ملاقات کی تھی۔
اس حوالے سے اپنے بیان میں فواد چوہدری نے امریکی سفیر سے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ میری امریکی سفیر سے ملاقات ہوئی تھی لیکن یہ معمول کی ملاقات تھی۔