برطانیہ:اسٹریپ اے انفیکشن تیزی سے پھیلنے لگا، 8 بچے ہلاک

Dec 07, 2022 | 10:07 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: برطانیہ میں اسٹریپ اے انفیکشن تیزی سے پھیلنےلگا  جس کے نتیجے میں 8 بچے موت کے منہ میں چلے گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  نئےبیکیڑیا انفیکشن سے اب تک 8 بچےانتقال کرچکے ہیں، مرنے والوں میں ایک برٹش پاکستانی بچہ بھی شامل ہے۔

 برطانوی حکومت کی جانب سے انفیکشن کے حوالے سے وارننگ بھی جاری کر دی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹریپ اے انفیکشن کے اثرات عموماً مہلک نہیں ہوتے لیکن بعض کیسز میں بیکٹریا سے متاثرہ مریض شدید بیمارہو جاتا ہے۔

برطانوی ہیلتھ ایجنسی کا بتانا ہے کہ گروپ اسٹریپ اے کی علامات میں گلے میں خراش اور جلد کی انفیکشن شامل ہیں، مرض سے بخار بھی ہو سکتا ہے، جس کا علاج اینٹی بائیوٹکس سے کیا جا سکتا ہے۔

مزیدخبریں