ایک نیوز نیوز: سدھو موسے والا کے قتل کے ماسٹر مائنڈ گولڈی برار نے مبینہ آڈیو انٹرویو کے ذریعے اپنے حراست میں لیے جانے والی خبروں کی تردید کردی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق چند روز قبل پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان کی جانب سے معروف گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کے ماسٹر مائنڈ گولڈی برار کے کیلیفورنیا میں حراست میں لیے جانے کی تصدیق کی گئی تھی۔
Listen to the audio conversation of journalist @RiteshLakhi on the arrest of gangster #GoldyBrar.
— #जयश्रीराधे ???????? (@gayatrigkhurana) December 6, 2022
Goldy Brar claims to be out of #America, neither caught nor detained!#Punjab #BhagwantMann https://t.co/6xqbTtqUR1 pic.twitter.com/FoFCTijiwt
تاہم اب کیس نے ایک نیا موڑ لے لیا ہے، وزیر اعلیٰ کے اس بیان کے بعد آن لائن ایک مبینہ آڈیو انٹرویو سامنے آیا ہے جس میں قاتل گولڈی برار کا کہنا ہے کہ 'اسے حراست میں نہیں لیا گیا اور نہ ہی وہ امریکا میں تھا'۔