ملتان ٹیسٹ: سکول اور کاروباری مراکز بند رکھنے کا فیصلہ

ملتان ٹیسٹ: سکول اور کاروباری مراکز بند رکھنے کا فیصلہ

ایک نیوز نیوز: پاکستان انگلینڈ کے درمیان ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران ملتان میں 16 تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

رپورٹ کے مطابق  پاک انگلینڈ ٹیسٹ میچ کے دوران صبح 7 سے شام 4 بجے تک بوسن روڈ ہر طرح کی ٹریفک کیلئے بند ہوگا جس کی وجہ سے   بوسن روڈ پر موجود زکریا یونیورسٹی سمیت 16 تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ تعلیمی اداروں میں ہونے والے امتحانات بھی ملتوی کردیے گئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بوسن روڈ پر پاک انگلینڈ میچ کے دوران موجود تمام کاروباری مراکز اور دکانیں بھی بند رہیں گی۔  ضلعی انتظامیہ ابدالی روڈ اور ڈیرہ اڈا روڈ 7 دن کیلئےپہلے ہی بند کر چکی ہے۔

محکمہ تعلیم کے حکام کا کہنا ہے کہ  بوسن روڈ بند ہونے کی وجہ سے  16 کالج، 4 یونیورسٹیز اور 123 اسکولز  بند ہوں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 9 دسمبر سے شروع ہوگا  انگلینڈ کو تین میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔