ایک نیوز نیوز: پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے رہنما شہبازگل کو لاہور کے سروسز اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق شہبازگل کو سانس لینے میں دشواری اور کھانسی کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا۔خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز گل کو کچھ روز سے کھانسی اور سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا۔
شہاز گل کو وی وی آئی پی روم میں شفٹ کردیا گیا۔
ہسپتال وارڈ کے اطراف میں پولیس اہلکاروں کی بڑی نفری تعینات کی گئی ہے جبکہ وارڈ میں غیرمتعلقہ افراد کا داخلہ بند ہے۔
ذرائع کے مطابق شہباز گل کو طبیعت ناساز ہونے کے باعث سروسز ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔جہاں ان کا طبی معائنہ کیا جارہا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شہباز گل پر گزشتہ روز کراچی میں ایک ایف آئی آر کا اندراج کیا گیا ہے۔ جس کے فوری بعد شہباز گل کی طبیعت ناساز ہوگئی اور انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔