ایک نیوز نیوز: بھارتی شہریوں نے تہمت پرستی کی انتہا کردی ہے۔ جہاں لوگوں نے سانپ کی پوجا کی انوکھی وجہ بتادی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست مدھیا پردیش کے گاؤں کوٹاواری میں مقامی لوگوں نے گزشتہ ایک ماہ سے سانپ کی ایک ہی مقام پر ایک وقت پر موجودگی کو نوٹ کیا۔
گزشتہ ماہ سے ہر روز سانپ کو صبح 10 بجے آتے اور دوپہر 2 بجے جاتے دیکھ کر گاؤں والے دنگ رہ گئے اور اس کی پوجا کرنا شروع کردی۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونی والی ویڈیوز میں دیکھا گیا کہ سانپ کھیتوں کے درمیان سے باہر آتا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ سانپ پرسکون نوعیت کا ہے اور اس نے ابھی تک کس کو نقصان نہیں پہنچایا۔
چونکہ احاطے میں سانپ کا آنا ایک معمول بن گیا، اس لیے لوگ بڑی تعداد میں کھیتوں میں پہنچتے ہیں اور اسے ایک روحانی معجزہ سمجھتے ہوئے ناگ دیوتا قرار دیتے ہوئے اس کی پوجا کرتے ہیں۔