ایک نیوز نیوز: وفاقی وزیر و رہنما مسلم لیگ ن خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ میرٹ پر عسکری تعیناتیوں نے سازشوں کا جال توڑ دیا ہے۔
وفاقی وزیر و رہنما مسلم لیگ ن خواجہ سعد رفیق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ لانگ مارچ نالہ لئی میں اتر گیا، اسمبلی توڑنے کی دھمکی گیدڑ بھبھکی ثابت ہوئی، عمران خان نے دورہ روس کو اپنی غلطی مان لیا۔
میرٹ پرعسکری تعیناتیوں نےسازشوں کا جال توڑ دیا
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) December 7, 2022
لانگ مارچ نالہ لىئ میں اُترگیا
اسمبلی توڑنے کی دھمکی گیدڑ بھبھکی ثابت ھوئ
عمران نےدورۂِ روس کواپنی غلطی مان لیا
شھبازحکومت نےروس سے سستی گندم اور سستے پٹرول کامعاھدہ کرلیا
اب آپ کچھ آرام کرلیں
ھمیں ملکی استحکام کیلئےکام کرنے دیں
خواجہ سعد رفیق نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ شہباز حکومت نے روس سے سستی گندم اور سستے پٹرول کا معاہدہ کر لیا، اب آپ کچھ آرام کر لیں، ہمیں ملکی استحکام کیلئے کام کرنے دیں۔