ایک نیوز نیوز: کراچی کے علاقے لائنز ایریا میں سفاک چچا نے مبینہ طور پر 11 سالہ بچی کو ہوس کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لائنز ایریا میں سفاک ملزم 11 سالہ بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرکے فرار ہوگیا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ بچی کی لاش گھر سے برآمد ہوئی جبکہ لاش ملنے کے بعد سے اس کا چچا فرار ہے ۔
تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر پولیس کو بچی کی خودکشی کی اطلاع دی گئی ہے لیکن پوسٹ مارٹم کرایا تو زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ مقتول بچی کا والد پارک میں چوکیداری کا کام کرتا ہے جبکہ واقعے کے وقت کمسن بچی کے دیگر بہن بھائی اسکول گئے ہوئے تھے۔
ڈاکٹرز نے پولیس کو بتایا کہ بچی کے جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے ہیں جبکہ اس کی موت دم گھٹنے سے ہوئی ہے۔
اس سے قبل پولیس کا کہنا تھا کہ بچی کو زیادتی کے بعد گلہ دبا کر قتل کیا گیا اور واقعے کو چھپانے کے لیے خودکشی کا رنگ دیا گیا۔