ایرانی سپریم لیڈر نے ثقافتی نظام کی تعمیرنو کی حمایت کردی

ایرانی سپریم لیڈر نے ثقافتی نظام کی تعمیرنو کی حمایت کردی
کیپشن: The Iranian Supreme Leader supports the reconstruction of the cultural system

ایک نیوز نیوز: ایران میں زیرحراست لڑکی کی ہلاکت کے معاملے پر ایران بھر میں مظاہرین کا سلسلہ جاری ہے۔جس کے بعد ایرانی حکومت کو عوام کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پڑگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر سید آیت اللہ خامنہ ای نے ایرانی ثقافتی نظام کی تعمیر نو کی حمایت کر دی۔ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے ایران کی ثقافتی کونسل سے ملاقات کی،ملاقات میں ملک کے ثقافتی نظام کی انقلابی تعمیر نو پر زور دیا۔

اس موقع پر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ ملک کے ثقافتی ڈھانچے میں انقلاب لانے کی ضرورت ہے، سپریم کونسل کو مختلف شعبوں میں ثقافت کی کمزوریوں کا مشاہدہ کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ایران میں حجاب قانون کی خلاف ورزی پرگرفتار لڑکی ہلاکت کے خلاف مظاہرے 17 ستمبر سے جاری ہیں۔

واضح رہے کہ22 سالہ مہسا امینی پولیس کی حراست میں مبینہ طورپردل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئی تھی۔