کرونا کی چھٹی لہر سے مزید 2 مریض لقمہ اجل بن گئے

Dec 07, 2022 | 08:50 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز:  ملک بھر میں کورونا کی چھٹی لہر کے وار جاری ہیں، جان لیوا وائرس سے مزید 2 مریض لقمہ اجل بن گئے۔

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 6 ہزار 708 ٹیسٹ کئے گئے جس میں 28 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، مہلک وائرس میں مبتلا 35 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

این آئی ایچ رپورٹ میں کہا گیا کہ ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.42 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ مزید 2 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

مزیدخبریں