حماد اظہر کا بیان ان کا اظہار رائے ہے پارٹی پالیسی نہیں ، علی محمد خان 

Aug 07, 2024 | 23:29 PM

ایک نیوز: پی ٹی آئی رہنماعلی محمد خان  نے کہا ہے صوابی جلسے  میں حماد اظہر کا بیان ان کا اظہار رائے ہے پارٹی پالیسی نہیں ہے۔   

تفصیلات کے مطابق ایک نیوز کے پروگرام  ریڈ زون ود فہد حسین میں گفتگو کے دوران  رہنما پی ٹی آئی علی محمد خان نے کہا اڈیالہ جیل ملاقات میں موجو دتھا ،بانی پی ٹی آئی نے کہا جو کارکن جلاؤ گھیراؤ میں ثابت ہو تو سزا دیں،بانی پی ٹی آئی نے کہا پہلے سی سی ٹی وی فوٹیجز لائیں اس سے ثابت کریں،بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ اگر ہمارا کارکن جلاؤ گھیراؤثابت ہوا تو میں معافی مانگوں گا،بانی پی ٹی آئی نے کہاکہ ملک کی خاطر ہر کسی سے بات چیت کرنے کیلئے تیار ہوں، بانی پی ٹی آئی مذاکرات نہ ہونے پر مایوس نہیں ہیں، بانی نے کہا کہ بات چیت معنی خیز ہونی چاہئے،بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ پہلے مینڈیٹ اور اسیران کی رہائی پربات ہوگی۔   

جمہوری روایات کا کمزور ہونا ،اداروں اور عوام کے درمیان فاصلے بڑھنا ملک کیلئے ٹھیک نہیں،رہنما اپنے بیانات دیتے رہتے ہیں تاہم پارٹی پالیسی وہی ہے جو بانی طے کرتے ہیں،حماد اظہر کا بیان ان کا اظہار رائے ہے پارٹی پالیسی نہیں ، پارٹی کے لوگ لانگ مارچ اور جلسوں کا کہہ رہے ہیں لیکن اصل فیصلہ بانی نے کرنا ہوتا ہے، بانی پی ٹی آئی نے ملاقات میں کہا ہے کہ ہم اسلام آباد میں جلسہ کریں گے ، بانی پی ٹی آئی نے شعیب شاہین اور علی ظفر کو جلسے کے حوالے سے پٹیشنز نمٹانے کا کہا ہے ۔ 

مزیدخبریں