بلوچستان کے عوام کی ترقی و خوشحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے: وزیراعظم 

Aug 07, 2024 | 21:20 PM

 ایک نیوز:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے بلوچستان کے عوام کی ترقی و خوشحالی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔   

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق چئیر مین سینیٹ اور رکن بلوچستان اسمبلی صادق سنجرانی  نے ملاقات  کی،  دوران ملاقات صوبہ بلوچستان سے متعلق مختلف امور پر بات چیت  کی گئی ، سابق چئیرمین سینیٹ نے وزیراعظم کو نوکنڈی شہر کی ترقی کے حوالے سے نوکنڈی ماسٹر پلان کی حکمت عملی پر بریفنگ دی۔   

اس موقع پر وزیراعظم   کا کہنا تھا بلوچستان کے معدنی ذخائر سے بھرپور استفادہ حاصل کرنے کے حوالے سے چاغی منرل راہداری کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے ، چاغی منرل راہداری میں کئی منصوبے زیرِ غور ہیں ، چاغی اور گر دو نواح کے علاقوں کے معدنی ذخائر کی گوادر بندرگاہ تک رسائی ممکن بنانے کے لئے چاغی سے گوادر تک ریلوے لائن تعمیر کی جائے گی ، چاغی میں بجلی سپلائی کا نظام بہتر بنانے کے حوالے سے گرڈ سٹیشن قائم کیا جا رہا ہے جبکہ علاقے میں پانی کی بلا تعطل فراہمی کے حوالے سے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔  

سابق  چیئر مین سینیٹ نے بلوچستان کی ترقی و خوشحالی میں خصوصی دلچسپی لینے پر اور اس حوالے سے عملی اقدامات پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا ۔  

مزیدخبریں