ویب ڈیسک:لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ ملک کو گجرانوالہ سنٹرل جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ نے عالیہ حمزہ کو ڈسٹرکٹ جیل گوجرنوالہ سے کسی اور شہر کی جیل میں منتقل کرنے سے روک دیا تھا،جسٹس علی باقر نجفی نے حمزہ جمیل کی سماعت کا تحریری حکم جاری کیا تھا۔
تحریری حکم نامہ میں کہا گیا تھا کہ پنجاب حکومت اور اٹارنی آفس آئندہ سماعت پر پیرا وائز کمنٹس اور رپورٹ پیش کریں،عالیہ حمزہ کے شوہر حمزہ جمیل نے درخواست دائر کررکھی تھی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھاکہ عالیہ حمزہ پر سیاسی مقدمات درج کیے جارہے ہیں،ایک مقدمے میں ضمانت کے بعد دوسرے مقدمے میں نامزد کیا جاتا ہے،عدالت نے درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیا تھا اور حفاظتی ضمانت دینے کا حکم بھی جاری کیا تھا۔