وزیر خارجہ کی او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین براہیم طحہ سے ملاقات 

Aug 07, 2024 | 20:37 PM

 ایک نیوز:نائب وزیراعطم ووزیر خارجہ اسحاق ڈار نے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین براہیم طحہ سے ملاقات  کی ہے۔  

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات جدہ میں او آئی سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے غیر معمولی اجلاس کے موقع پر ہوئی، ملاقات میں غزہ اور بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، فلسطینیوں کی جاری نسل کشی اور غزہ اور مغربی کنارے میں سنگین انسانی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی،دونوں رہنما ؤں فوری جنگ بندی اور فلسطینیوں کے لیے انسانی امداد کی بلا روک ٹوک فراہمی پر زور دیا ۔ 

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے  نائب وزاعظم نے مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے او آئی سی کی کوششوں کی تعریف کی اور او آئی سی کے اقدامات کے لیے پاکستان کی مکمل حمایت کا اظہار کیا ،اسحا ق ڈار نے جموں و کشمیر پر او آئی سی رابطہ گروپ اور خصوصی ایلچی کے کشمیریوں کے جائز حق خودارادیت کی حمایت کرنے کیلئے تاریخی کردار کو سراہا۔

ملاقات میں اسلامو فوبیا، امتیازی سلوک اور مسلمانوں کے خلاف تشدد پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا،وزیر خارجہ نے اسلامو فوبیا پر او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی ایلچی کی تقرری کے عمل کو سراہتے ہوئے کہا  امید ہے کہ خصوصی ایلچی اسلام و فوبیا کے اہم مسئلے کو حل کرنے کی مہم کو آگے بڑھائیں گے۔  

مزیدخبریں