ایک نیوز:وفاقی حکومت کی جانب سے راشد محمود لنگڑیال کو چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) تعینات کردیاگیا۔
راشد محمود لنگڑیال کی بطور چئیرمین ایف بی آر تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے,گریڈ21 کے راشد محمود لنگڑیال بطور سیکرٹری پاور ڈویژن خدمات انجام دے رہےتھے۔
اس سے قبل ذرائع کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ وفاقی حکومت نے نئے چیئرمین ایف بی آر کی تعیناتی کی تیاری مکمل کرلی ہے۔
ذرائع کا بتانا تھا کہ موجودہ چیئرمین ایف بی آر امجد زبیر ٹوانہ نے قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کی درخواست دے رکھی ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ چیئرمین ایف بی آر کی تعیناتی کی سمری وفاقی کابینہ کی منظوری کے لیے بھجوادی گئی ہے۔
امجد زبیر ٹوانہ کو چیئرمین ایف بی آر کے عہدے سے سبکدوش کردیا گیا، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سابق چیئرمین کو واپس ایف بی آر بھیج دیا,امجد زبیر ٹوانہ کی سبکدوشی کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔