ایک نیوز: بانی تحریک انصاف کے معافی مانگنے کے معاملے پر اپوزیشن لیڈ ر عمر ایوب نے کہا ہے نو مئی کے واقعات کی سی سی ٹی وی فوٹیج جن کے پاس ہے ان سے پوچھیں وہ کیوں نہیں دے رہے۔
تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے پارلیمنٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے بانی تحریک انصاف نے سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے لانے کا مطالبہ کیا ہے ، سی سی ٹی وی فوٹیج سب کچھ عیاں کر دے گی ،سی سی ٹی وی فوٹیج جن کے پاس ہے ان سے پوچھیں وہ کیوں نہیں دے رہے ۔
عمرایوب نے کہا ہمارے نام تو پہلے ہی ای سی ایل میں ہت باقی سب کے بھی ہونے چاہیے ،حسینہ واجد تو ہیلی کاپٹر پر بھارت چلی گئی اسلام آباد سے ہیلی کاپٹر بھی کام نہیں آنا ، لاہور سے ہیلی کاپٹر سے امرتسر جایا جا سکتا ئے ،ہم تو لوگوں کو روک رہے تھے بتایا تھا کہ اندد ٹریپ ہے ہمارا روکنا کسی کو نطر کیوں نہیں ایا ،ڈی جی ائی ایس پی آر کی تقریر میں نے نہیں سنی تھی ،فوج سمیت ہر ادارہ سٹیٹ کے ماتحت ہوتے ہیں ۔