طلال چودھری کا بانی پی ٹی آئی کی مشروط معافی کے بیان پر ردعمل 

طلال چودھری کا بانی پی ٹی آئی کی مشروط معافی کے بیان پر ردعمل 
کیپشن: Talal Chowdhury's reaction to PTI founder's conditional amnesty statement

ایک نیوز:مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما طلال چودھری نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی مشروط معافی کے حوالے سے بیان پر ردعمل  دیا ہے۔  

تفصیلات کے مطابق طلال چودھری نے اپنے بیان میں کہا ہے سانحہ 9 مئی کا اعتراف جرم کرنے والا اب ثبوت مانگ رہا ہے، 9 مئی کے دن کور کمانڈر ہاﺅس کے باہر بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی تینوں بہنیں، بھانجا اور پارٹی رہنما وہاں موجود تھے، سی سی ٹی وی فوٹیج میں کور کمانڈر کے باہر ان کے لیڈر دیکھے جا سکتے ہیں، تحریک انصاف نے کور کمانڈر، فوجی تنصیبات، حساس عمارتوں اور شہداءکی یادگاروں کی بے حرمتی کی۔

ان کی پارٹی کے لوگوں نے کہا کہ خان نہیں تو پاکستان نہیں، ان کی سیاست ہمیشہ سے جلاﺅ گھیراؤ پر مبنی رہی ہے، انہوں نے پی ٹی وی پر حملہ کیا، پارلیمنٹ ہاؤس کا گیٹ توڑا، یہ کبھی گریبان پکڑتے ہیں اور کبھی پاؤں  پکڑتے ہیں۔  

طلال چودھری نے بانی پی ٹی آئی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا  خان صاحب ! مشروط معافی مانگنے سے بہتر ہے کہ غیر مشروط معافی مانگ لی جائے ۔