میڈیا صحافت کے اعلیٰ ترین معیار کو برقرار رکھے ، صدر مملکت 

میڈیا صحافت کے اعلیٰ ترین معیار کو برقرار رکھے ، صدر مملکت 
کیپشن: May the media uphold the highest standards of journalism, President

ایک نیوز:صدرمملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے میڈیا صحافت کے اعلیٰ ترین معیار کو برقرار رکھےاور رائے عامہ کی تشکیل میں ذمہ دارانہ اور تعمیری کردار ادا کرے۔ 

تفصیلات کے مطابق  صدر مملکت آصف علی زرداری سے چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ نے ایوان ِصدر میں  ملاقات کی ،چیئرمین پیمرا نے صدر ِ مملکت کو پیمرا رپورٹ 2021-23 پیش کی ،آصف علی زرداری نے جعلی خبروں ، غلط معلومات کے پھیلاؤ کی حوصلہ شکنی کی ضرورت پر زور  دیا۔  

صدر مملکت نے کہا حقائق کی جانچ پڑتال ، معلومات کی تصدیق کا کلچر فروغ دینا ہوگا، میڈیا معاشرے میں رواداری، اتحاد اور اخلاقی اقدار کے فروغ میں کردار ادا کرے ، میڈیا صحافت کے اعلیٰ ترین معیار کو برقرار رکھے ، جدید مواصلاتی ٹیکنالوجی کی وجہ سے نئے چیلنجز درپیش ہیں ، میڈیا رائے عامہ کی تشکیل میں ذمہ دارانہ اور تعمیری کردار ادا کرے، غلط معلومات ، پروپیگنڈے کے حوالے سے ضابطہ اخلاق پر عمل ہونا چاہیے ۔ 

آصف علی زرداری نے جدید ٹیکنالوجی ، باصلاحیت انسانی وسائل سے پیمرا کی استعدادِ کار بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا میڈیا ملک کا بہتر تشخص ، سماجی و اقتصادی مسائل بارے شعور اجاگر کرے ۔

چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ نے صدر مملکت کو میڈیا منظرنامے کی ریگولیشن اور ترقی میں پیمرا کے کردار اور کارکردگی بارے آگاہ کیا ۔

صدر مملکت نے پیمرا کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کیا ۔