ایک نیوز:قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چھ ماہ بعد ٹیسٹ سیریز آرہی، ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا ضروری ہے ٹیسٹ کرکٹ سے سیکھنے کا موقع ملتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ٹیم مینجمنٹ جس نمبر پر کھیلنے کا موقع دےگی کھیلیں گے ،بیٹر کو بیٹر کے نمبر پر کھیلنا چاہیے، بطور کپتان بیٹر کے نمبر پر کھیلنے کو ترجیح دیتاتھا، اسلام آباد میں گرمی کافی ہے کافی ٹائم ہے تیاری کا، اسلام آباد کا موسم اور لوگ ہمیشہ اچھے رہتے ہیں ،اسلام آباد کے پہاڑوں سے ہوائیں آتی ہیں، اچھا لگتاہے۔
سابق کپتان کا کہنا تھا کہ ڈومیسٹک پرفارمرز کو پاکستان شاہینز، قومی ٹیسٹ سکواڈ میں موقع ملا جو خوش آئند بات ہے ،قومی ٹیسٹ سکواڈ کے آدھے کھلاڑی پاکستان شاہینز میں کھیل رہے، پاکستان شاہینز سے ٹیسٹ سیریز کے لیے اچھی تیاری ہوگی، سعودشکیل کو پاکستان شاہینز کا کپتان اور قومی ٹیسٹ سکواڈ کا نائب کپتان بننے پر مبارکباد دیتا ہوں۔
سعود شکیل کا کرکٹ میں اچھا سفر رہا، قومی ٹیسٹ سکواڈ کا نائب کپتان ہونا اعزاز کی بات ہے، سعودشکیل ڈومیسٹک میں کپتانی کرچکےہیں ،سعودشکیل کی کپتانی میں سندھ نے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ حال ہی میں جیتاتھا ،پی سی بی کا نوجوان کھلاڑی کو نائب کپتان مقرر کرنا خوش آئند بات ہے۔