ایک نیوز : صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے، سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کی کمی ہوئی۔
کمی کے بعد سونا 2 لاکھ 55 ہزار 500 روپے فی تولہ ہوگیا ، 10 گرام سونے کی قیمت میں 429 روپے کی کمی ہوئی، 10 گرام سونا 2 لاکھ 19 ہزار 50 روپے کا ہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 17 ڈالر کی کمی سے 2393 ڈالر فی اونس کا ہوگیا، چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 850 روپے پر مستحکم ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں فی تولہ 500روپے کی کمی ہوئی تھی، کمی کے بعد سونا 2 لاکھ 56 ہزار روپے فی تولہ ہوگیا تھا ،10 گرام سونے کی قیمت میں 428 روپے کی کمی ہوئی تھی ، 10 گرام سونا 2 لاکھ 19 ہزار 479 روپے کا ہوگیا تھا۔

کیپشن: The price of gold decreased for the second day in a row