لاہورمیں بارش ،گرمی کی شدت میں کمی آ گئی

لاہورمیں بارش ،گرمی کی شدت میں کمی آ گئی
کیپشن: In Lahore, the intensity of rain and heat decreased

ایک نیوز:لاہورمیں بارش کے باعث گرمی کی شدت میں کمی آ گئی، بارش کے ساتھ ہلکی ہلکی ہوا نے حبس میں بھی کمی کر دی۔
 سبزہ زار ، سکیم موڑ ، ملتان روڈ ، اعوان ٹاون ، اقبال ٹاون میں بارش ،باغوں کے شہر میں لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ،شہر لاہور میں مسلم ٹاون گلبرک شملہ پہاڑی، لکشمی چوک، گوالمنڈی، قرطبہ چوک، ڈیوس روڈ، مال روڈ، اچھرہ، قینچی، چونگی امر سدھو، گجومتہ، گارڈن ٹاؤن سمیت دیگر مقامات پر بادل برسے ۔
 محکمہ موسمیات کے بعد شہر کا موجودہ درجہ حرارت29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، ایم ڈی واسا نے تمام شاہراہوں کو کلیئر رکھنے کی ہدایات دیں، تمام انڈر پاسز کو کلیئر رکھا جائے تاکہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو ۔