پیرس اولمپکس:ارشد ندیم کل فائنل میں اپنی قسمت آزمائیں گے

پیرس اولمپکس:ارشد ندیم کل فائنل میں اپنی قسمت آزمائیں گے
کیپشن: Paris Olympics: Arshad Nadeem will try his luck in the final tomorrow

 ایک نیوز:قومی کھلاڑی ارشد ندیم پیرس میں جاری اولمپکس میں کل فائنل مقابلہ میں اپنی قسمت آزمائیں گے۔
 پوری قوم کی دعائیں ارشد ندیم کے ساتھ ہیں، پیرس میں جاری اولمپکس میں جیولن تھرو کا مقابلہ کل پاکستانی وقت کے مطابق رات 11 بجکر 25 منٹ پر ہوگا جہاں پاکستانی قوم کی امید قومی کھلاڑی ارشد ندیم سے ہیں۔
  ارشد ندیم نے قوم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے قوم سے دعا کی درخواست کی ہے۔    

خیال رہے کہ گزشتہ روز    پیرس اولمپکس میں  جیویلین تھرو  میں پاکستان کے ارشد ندیم نے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا تھا،   جیویلین تھرو کے مقابلے میں بھارت کے نیرج چوپڑا نے پہلی تھرو 34۔89 پر کی ،نیرج چوپڑا نے بھی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا، پاکستان کے ارشد ندیم نے 86.59کی تھرو کی اور  کل 8 اگست کو ہونے والے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔