ایک نیوز:پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاہین آفریدی کو نائب کپتانی سے کیوں ہٹایا، اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
قومی ٹیم میں بڑھتے ہوئے اختلافات اور شاہین آفریدی کے ڈسپلن کی بنا پر انہیں نائب کپتانی سے ہٹایا گیا، پی سی بی نے اعلامیہ میں شاہین آفریدی پر ورک لوڈ کم کرنے کوجواز قرار دیا۔
خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی 17 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، شاہین آفریدی کی جگہ سعود شکیل کو نائب کپتانی کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیم میں قیادت کے جھگڑے اور ڈسپلن کی خلاف ورزی کے مرتکب ہونے والے شاہین آفریدی کو بنگلہ دیش کے خلاف نائب کپتانی سے ہٹا دیا گیا ہے جبکہ بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے لیے مقرر کپتان سعود شکیل کو شان مسعود کے ساتھ قومی ٹیسٹ ٹیم کا نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
ڈسپلن کی خلاف ورزی پر شاہین آفریدی کو نائب کپتانی سے ہٹایا گیا:ذرائع
Aug 07, 2024 | 14:24 PM