ایک نیوز:حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم پرفول پروف سکیورٹی انتظامات کیلئےمحکمہ داخلہ پنجاب نے فوج اور رینجرز کی خدمات طلب کرلیں ۔
قانون نافذ کرنے والے ادارے چہلم امام حسین علیہ السلام کے پر امن انعقاد کیلئے خدمات سر انجام دیں گے پنجاب کے 15 اضلاع کیلئے فوج اور رینجرز کی 37 کمپنیوں کی خدمات طلب کی گئیں ۔
مختلف اضلاع میں فوج کی 14 اور رینجرز کی 23 کمپنیاں تعینات کرنے کیلئے مراسلہ لکھا گیا ہے، مختلف اضلاع کی ضرورت کے مطابق 17 سے 27 صفر کے دوران خدمات طلب کی گئیں ، فوج اور رینجرز کے دستوں کو راولپنڈی، سیالکوٹ، گجرات، اٹک، جہلم، چکوال، سرگودھا، خوشاب اور بھکر میں تعینات کیا جائے گا ۔
دستوں کی تعیناتی ملتان، جھنگ، ڈی جی خان، مظفرگڑھ، لیہ اور بہاولپور میں بھی کی جائے گی ،یہ فیصلہ پنجاب پولیس کی درخواست کے مطابق سکیورٹی میں معاونت کیلئے کیا گیا ہے۔
چہلم امام حسین:پنجاب میں فوج اور رینجرز کی خدمات طلب
Aug 07, 2024 | 12:50 PM