ویب ڈیسک:بالی ووڈ کی نامور ڈانسر و اداکارہ نورا فتحی نے ماضی میں دیئے گئے ایک فیمینزم سے متعلق بیان پر مداحوں سے معافی مانگ لی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 32سالہ ڈانسر نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ اپنے ماضی میں دیئے گئے ایک کے فیمینزم سے متعلق بیان پر معذرت خواہ ہیں اور معافی مانگتی ہیں،انہوں نے کہا کہ مجھے بعد میں احساس ہوا کہ میں نے غلط کہا دیا ہے۔
نورا کا کہنا تھا کہ میرے بیان سے لوگوں کو تکلیف ہوئی جس پر میں معذرت خواہ ہوں، میرا یہ مقصد نہیں تھا بلکہ میں تو چاہتی ہوں کہ جو کچھ آج مغرب میں ہو رہا ہے وہ یہاں نہ ہو،روایات، اقدار اور اخلاقیات سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں ہوتی ہے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں اس نظریے پر یقین رکھتی ہوں کہ دونوں مرد و عورت کو مل کر اپنے بچوں کی پرورش کے ساتھ ساتھ گھر کے ہر کام کرنے چاہیں اورمعاشرے کا ایک قابل فرد بننا چاہیے۔