ایک نیوز: لاہور ہائیکورٹ نے عالیہ حمزہ کو 29 اگست تک کسی بھی نئے مقدمے میں گرفتار کرنے سے روک دیا۔
عدالت نے درخواست گزار کےوکیل کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالیہ حمزہ کے ضمانتی مچلکے جمع کروائے جائیں ، عدالت کا حکم ہے کہ کوئی بھی ایجنسی عالیہ حمزہ کو ہائیکورٹ کی اجازت کے بغیر گرفتار نہیں کرے گی ۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر اٹارنی جنرل سے رپورٹ طلب کرلیا ،جسٹس علی باقر نجفی نے عالیہ حمزہ کے شوہر کی درخواست پر سماعت کی۔