ایک نیوز: وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ کا ڈیجیٹل نیشن سمٹ سے خطاب میں کہنا تھا کہ موجودہ حکومت ڈیجیٹل پاکستان ویژن کی تکمیل کیلئےپرعزم ہے،وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر ڈیجیٹل منتقلی کیلئے بھر پور اقدامات کر رہے ہیں۔
شزہ فاطمہ نے کہا کہ چاہتے ہیں شہری اور دیہی علاقوں کے مابین ڈیجیٹل تقسیم ختم ہو، اکانومی، گورننس، سوسائٹی کو ڈیجیٹلائز کررہے ہیں،ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کے ذریعے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے، ڈیجیٹل انوویشن، انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کیلئے کوشاں ہیں۔
وزیر مملکت آئی ٹی نے کہا کہ ٹیلی کام انڈسٹری کا ملک کی معاشی ترقی میں اہم کردار ہے،کوئی بھی شعبہ آئی سی ٹی کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتا، ملک میں آئی سی ٹی کے فروغ کیلئےبھرپور اقدامات جاری ہیں،گزشتہ مالی سال میں ہماری آئی ٹی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔
شزہ فاطمہ کا مزید کہنا تھا کہ آئی ٹی کے شعبہ میں نوجوانوں کیلئے وسیع مواقع موجود ہیں،ہنر مندی پر مبنی تعلیم کا فروغ وقت کا تقاضا ہے، ڈیجیٹلائزیشن کیلئےہم سب نے مل کر کام کرنا ہے،ڈیجیٹل صنفی شمولیت ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔
حکومت ڈیجیٹل پاکستان ویژن کی تکمیل کیلئےپرعزم ہے:وزیر مملکت آئی ٹی
Aug 07, 2024 | 11:53 AM