پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کے قتل کی لرزہ خیز واردات

Aug 07, 2024 | 11:47 AM

ایک نیوز: پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کے قتل کی لرزہ خیز واردات سامنے آئی ہے۔
جواں سالہ لڑکااورلڑکی کو ذبح کر دیا گیا، تھانہ ترنول کی حدود میں ہنگو سے تعلق رکھنے والے لڑکا،لڑکی کو بے دردی سے قتل کیا گیا، لڑکی کی شناخت مردانہ بی بی جبکہ لڑکے کی شناخت شعیب کے نام سے ہوئی۔
 واقعہ تھانہ ترنول کی حدود میں گاؤں پنڈ پڑیاں میں پیش آیا، مقتولین نے پسند کی شادی کی تھی، مقتولین نے جان بچانے کے لیے ایک گھر میں پناہ لی، ملزمان مقتولین کا تعاقب کرتے ہوئے گھر میں داخل ہوئےاورلڑکا، لڑکی کو ذبح کرنے کے بعد موقعہ سے فرار ہوگئے۔
  پولیس کی جانب سے لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، لڑکے کی عمر 22 سال جبکہ لڑکی کی 24 سال ہے، ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرینگے۔    

مزیدخبریں