ہماری حکومت اور قوم بنگلادیشی عوام کیساتھ کھڑی ہے: پاکستان

Aug 07, 2024 | 11:41 AM

ایک نیوز:بنگلہ دیش کی صورتحال پر حکومت پاکستان کا پہلا باظابطہ بیان جاری ہو اہے۔
وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام بنگلہ دیش کے عوام کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں ۔
ہم امید رکھتے ہیں کے حالات پرامن اور تیزی سے معمول پر آئیں گے،ہمیں یقین ہے کہ بنگلہ دیشی عوام کا جذبہ اور اتحاد انہیں ایک ہم آہنگ مستقبل کی طرف لے جائے گا۔    

خیال رہے کہ بنگلادیشی وزیراعظم حسینہ واجد  ایک ماہ سے جاری عوامی احتجاج کے بعد پیر کو ملک سے فرار ہو گئی تھیں جسکے بعد فوج نے اقتدار سنبھالتے ہی عبوری حکومت بنانے کا اعلان کردیا تھا۔ 
 

مزیدخبریں