ایک نیوز:کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹر بینک میں ڈالر4پیسے سستا ہو گیا جسکے بعد ڈالر278 روپے 65 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز کاروبارکے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر278روپے 69 پیسے پر بند ہوا تھا۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کےاختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 76 پوائنٹس کی کمی سے 77 ہزار 114 پوائنٹس پر بند ہوا ۔
دن بھر مجموعی طور پر 440 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا،231 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 160 کے شیئرز میں کمی ہوئی ،مارکیٹ میں 44 کروڑ 43 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا۔
سٹاک مارکیٹ میں 17 ارب 72 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ،مارکیٹ کی بلند ترین سطح 77,800 جبکہ کم ترین سطح 77,086 پوائنٹس رہی۔