جناح ہسپتال لاہورمیں صفائی کی کمپنی کو غیر قانونی ٹھیکہ دینے کا انکشاف

 جناح ہسپتال لاہورمیں صفائی کی کمپنی کو غیر قانونی ٹھیکہ دینے کا انکشاف
کیپشن: Disclosure of illegal contract award to cleaning company in Jinnah Hospital Lahore

 ایک نیوز:لاہورکے جناح ہسپتال میں صفائی کی کمپنی کو غیر قانونی ٹھیکہ دینے کا انکشاف ہوا ہے۔
 جناح ہسپتال کی گریوئنس کمیٹی نے میرٹ کی دھجیاں اڑا دی ، پیپرا رول کی کھلی خلاف ورزی ایچ ایس اینڈ کمپنی کو نواز دیا گیا ،ایک نیوز نے دستاویزات حاصل کرلیں۔
 ایچ ایس اینڈ کمپنی ٹیکنیکل ایوالیوشن کرائٹیریا کے سیشن (ڈی) پر پورا نہ اترنے پر باہر ہوگئی تھی ،نمایاں نمبر لینے والی کمپنی نے 95 نمبر لئے اور کوالیفائی کیا مگر گروئنس کمیٹی نے جعلسازی سے نکال دیا گیا، ایچ ایس اینڈ کمپنی کو جی ایس ٹی جمع نہ کرانے پر نکالا گیا مگر خلاف پیرارول گروئنس کمیٹی نے جی ایس ٹی جمع کرانے کا موقع دے دیا ۔
  گروئنس کمیٹی نے سب سے زیادہ نمبر لینے والی کمپنی کو باہر کرکے ایچ ایس اینڈ کمپنی کو نواز دیا، گروینس کمیٹی کے ممبر ڈاکٹر شبیر چوہدری نے غیر قانونی طور پر ٹھیکہ دیا، پیپرا رول کے مطابق گرویئنس میں مسنگ ڈاکومنٹ جمع نہیں کرا سکتے۔
 ایم ڈی پیپرا کا کہنا ہے کہ پیپرا کوالیفائی کرنے والی کمپنیز ہی اعتراض جمع کرا سکتی ہیں ، پیپرا جناح ہسپتال میں صفائی کمپنی کا ٹھیکہ میرٹ پر نہیں ہوا بے ضابطگیوں پر ایکشن لیں گے ، اس سال شکوک شبہات کی بنیاد پر تین بار ٹینڈر کرنا پڑا ،ایم ایس پروفیسر ڈاکٹر کاشف جہانگیر نے کہا کہ اس ٹینڈر میں سات کمپنی نے حصہ لیا تھا ، سب سے کم ریٹ والی کمپنی جیت گئی ہے ،اگر کسی کو خلاف قانون لگتا ہے تو پیپرا جائیں ۔
یہ کیس پیپرا کے پاس گیا ہوا ہے جو پیپرا رہنمائی کریگا وہی ہوگا ، جو قانون کے مطابق ہو گا وہی ہو گا کسی کو خلاف قانون کی اجازت نہیں دی جائیگی ، جو پیپرا فیصلہ کریگا وہی ہو گا ،تمام پرکیورمنٹ پیپرا دیکھتی ہے جو پیپرا کہے گا وہی کرینگے ۔