ایک نیوز: پاکستانی مارشل آرٹسٹ عرفان محسود نے اٹلی کے مارسیلو فیری کے دو مزید گینیز ورلڈ ریکارڈز توڑ دئیے ۔
اٹلی کے مارسیلو نے فیری پاوں کے انگوٹھے سے 40 پاونڈ وزن کو 1 منٹ 32 سیکنڈز تک اٹھا کر عالمی ریکارڈ بنایا تھا ، عرفان محسود نے 40 پاونڈز وزن کو 3منٹ 20 سیکنڈ تک اٹھا کر توڑ دیا، اس طرح عرفان محسود نے پاوں کے انگوٹھے سے 70 کلو وزن اٹھا کر نیا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر دیا۔
عرفان محسود 8 سال کے کم عرصے میں 100 گینیز ورلڈ ریکارڈز بنانے والے پہلے پاکستانی ہے، عر فا ن محسود پش اپس کیٹیگری میں ورلڈ لیول پے سب زیادہ 46 گینیز ورلڈ ریکارڈز بنا چکے ہیں، عرفان محسود نے 100 پاونڈ وزن کے ساتھ 31 ریکارڈز بنائے ہیں ، عرفان محسود اب تک 100 پاونڈ، 80 پاونڈ، 60 پاونڈ اور 40 پاونڈ وزن کے ساتھ سب سے زائد ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر چکا ہے۔
عرفان محسود مارشل پش اپس، سکواٹس، جمپنگ جیکس، سٹیپ اپس، نی سٹرائکس، ایلبو سٹرائکس، سائڈ جمپس، ہائی جمپس، سٹار چمپس وغیرہ کے ریکارڈز بنا چکے ہیں، عرفان محسود اب تک 16 ممالک کے ورلڈ ریکارڈز توڑ چکا ہیں جن میں امریکہ، برطانیہ، انڈیا، چائنا، ناروے، جرمنی، فرانس، فن لینڈ، فلپائن، سپین، اٹلی، لبنان، مصر، عراق، پاکستان، شام شامل ہیں۔
عرفان محسود کے 16 شاگرد بھی گینیز ورلڈ ریکارڈز بنا چکے ہیں ، عرفان محسود 2023 میں صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارگردگی حاصل کر چکے ہیں۔